Sad Urdu Ghazal By Jawad Kazmi
تم سے اظہار چاہ کر بیٹھے
زیست اپنی تباہ کر بیٹھے
ہم نے کی ہے فقط محبت ہی
کونسا ہم گناہ کر بیٹھے
جانے کیوں ترے درد الفت پر
سامعیں واہ واہ کر بیٹھے
تری فرقت کے بعد ہم نے ہی
بخت اپنا سیاہ کر بیٹھے
مثلِ یعقوب ہم تری خاطر
خون اپنی نگاہ کر بیٹھے
بے رخی بخت میں ہے جب جوّاد
عشق تم خواہ مخواہ کر بیٹھے
جواد کاظمی
About Poet:
Name: Syed Jawad Kazmi
(BSIT)
0 Comments