Famous Urdu Ghazal By Jawad Kazmi

Famous Urdu Ghazal By Jawad Kazmi

 تجھے پھر سے  منانا چاہتا ہوں 

گلے شکوے مٹانا چاہتا ہوں 


مجھے بس ایک موقع چاہیے اور

کئے وعدے نبھانا چاہتا ہوں


میں ہوں بھٹکا ہوا بس اک مسافر

ترے دل میں ٹھکانا چاہتا ہوں 


تمھارے ہر ستم کو بھول کر اب

میں کھل کے مسکرا نا چاہتا ہوں


مری اک ہی تمنّا ہے سنو پھر 

سفر اک ساتھ کرنا چاہتا ہوں 


محبت تھی تجھے نا شاعری سے 

تجھے وہ بھی سکھانا چاہتا ہوں 


کسی خاموش بستی میں ٹھہر کر 

غزل تجھ کو سنانا چاہتا ہوں


جواد کاظمی

Famous Urdu Ghazal By Jawad Kazmi


Post a Comment

0 Comments