Humsafar
دور تک ہے ہم کو جانا ہمسفر
دو قدم تم ساتھ چلنا ہمسفر
دل میں اب بس تو ہی رہنا ہمسفر
یوں مجھے تم زندہ رکھنا ہمسفر
تیرگی اب چھا گئی ہے زیست میں
بن کے شمع لوٹ آنا ہمسفر
روٹھ جاؤں میں اگر دنیا سے جب
تب مجھے بس تم منانا ہمسفر
ساتھ تیرا جب مجھے درکار ہو
تب قدم بس تم بڑھانا ہمسفر
قربِ میت جب مری تم آؤگے
اشکِ خونِیں تم بہا نا ہمسفر
جواد کی اب حسرتِ دل رہ گئی
ساتھ جینا ساتھ مرنا ہمسفر
0 Comments