Urdu Ghazal By Jawad Kazmi

Urdu Ghazal By Jawad Kazmi 

 آسمانوں کی خبر رکھتے ہیں 

ہم ستاروں کی خبر رکھتے ہیں


تیرا سایہ پڑے جن راہوں میں

انہی  راہوں کی خبر رکھتے ہیں


جس گلستاں سے مہک آیے تیری

ایسے  باغوں کی خبر رکھتے ہیں


جن ٹھکانوں میں بسر ہو تیرا

 ان ٹھکانوں کی خبر رکھتے ہیں 


تیری خوابوں میں اگر  دید ہوجائے

انہی خوابوں کی خبر رکھتے ہیں


منتظر ہیں جو میری راہوں پر

ان نگاہوں کی خبر رکھتے ہیں


 جتنی خبروں میں خبر ہے اس کی 

انہی خبروں کی خبر رکھتے ہیں 


صاحب ِ علم و بصیرت ہی جواد

دو جہانوں کی خبر رکھتے ہیں


جواد کاظمی

Urdu Ghazal By Jawad Kazmi


Post a Comment

0 Comments