New Manqabat By Jawad Kazmi
مجھ کو شبیر سے محبت ہے
یہ محبت بھی اک عبادت ہے
زندگی راہ حق میں دے دینا
اصل میں اک بڑی سعادت ہے
راہ حق پہ ہوا ہے حر قرباں
اسکی کتنی عظیم قسمت ہے
پھر جھکانے کو ہر یزید کا سر
عزم شبیر کی ضرورت ہے
شاہ کرب و بلا کا مدفن ہی
دوجہانوں میں اصل جنت ہے
شاہ بیٹھے ہیں لاش اکبر پر
رن میں آئی یہ کیا قیامت ہے
کاظمی کر تُو ذکرِ شاہ مبیں
دوجہاں کی عظیم دولت ہے
جواد کاظمی
0 Comments